15 جون 2009 - 19:30

مجلس شورائے اسلامی اپنے اسلامی اورانسانی فریضے کی بناپربین الپارلمانی یونین کے آیندہ اجلاس میں قدس اور مسجد الاقصی کا مسئلہ اٹھاے گي ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے مجلس شورائے اسلامی  اپنے اسلامی اورانسانی فریضے کی بناپربین الپارلمانی یونین کے آیندہ اجلاس میں قدس اور مسجد الاقصی کا مسئلہ اٹھاے گي ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ دشمن ایران کو فلسطین کی حمایت سے بازرکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ایران فلسطین کی آزادی تک ملت فلسطین کی حمایت کرتارہے گا۔اس موقع پرعوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے وفد کے سربراہ ماھر الطاہر نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے آغاز اور مسئلہ فلسطین کے احیاء اور اس سے حتمی نتیجہ حاصل کرنے کا پیش خیمہ قراردیا ۔ ماہرالطاہر نے غزہ کے بارےمیں تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے رویے کی مذمت کی اور صہیونی مجرموں  پرمقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ۔